کمٹہ :30/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)دیہی اور مضافاتی عوام کو اعلیٰ پیمانے پر طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں سفر کررہی انتہائی جدید طبی سہولیات سے آراستہ ’’لائف لائن ایکسپرس ‘‘ نامی ریل اسپتال کمٹہ ریلوے اسٹیشن پرمرکزی وزیر برائے اسکیل ڈیولپمنٹ اننت کمار ہیگڈے نے پیر کو افتتاح کیا۔
یہ مفت سہولیات 31اکتوبر سے 19نومبر 2017تک عوام کے لئے حاصل رہیں گی ۔ ٹرین اسپتال میں ماہر ڈاکٹر ہر قسم کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کرنےکے علاوہ جدید آلات کے ذریعے سرجری کا بھی انتظام ہے۔ جہاں عوام کی مفت میں متعلقہ دنوں میں صبح 9بجے سے شام 4بجے تک بیماریوں کی تشخیص ، علاج اور سرجری وغیرہ کی جائے گی ۔ اس موقع پر اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول ، امپاکٹ فاؤنڈیشن کے ذمہ دار رجنیش ، کونکن ریلولے کے زونل مینجر محمد حسین وغیرہ موجود تھے۔
لائف لائن ایکسپرس کے منتظمین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ضرورت مند احباب مفت خدمات سے استفادہ کرنے کے لئے 08386-223778 اور 08386-222021پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق کس تاریخ کو کونسی بیماری کی جانچ، علاج اور سرجری ہوگی اس کی تفصیل اس طرح ہے۔
تاریخ تشخیص/علاج کی تفصیل
31اکتوبر سے 03نومبر 2017تک آنکھوں کی جانچ عینک کی تقسیم
01نومبرسے 6نومبر 2017تک آنکھوں کی سرجری
07نومبر سے 10نومبر 2017تک کان کی جانچ
08نومبر سے 13نومبر 2017تک کان کی سرجری
14نومبر سے 15نومبر 2017تک پھٹے ہوئے ہونٹ اور لیوکوڈرما کی جانچ اور علاج
15نومبر سے 16نومبر 2017تک پھٹے ہونٹوں اور لیوکوڈرما کی سرجری
17نومبر سے 18نومبر 2017تک ہائیڈروفیلک اور ہرنیا کا علاج
18نومبر سے 19نومبر 2017تک ہائیدروفیلک اور ہرنیا کی سرجری
01نومبر سے 14نومبر 2017تک بریسٹ کینسراور یوٹرینا کینسر کی جانچ اور علاج
11نومبر سے 12نومبر 2017تک بریسٹ کینسر اور یوٹرینا کینسر کی سرجری
01نومبر سے 14نومبر 2017تک منہ کے کینسر کی جانچ اور علاج
11نومبر سے 12نومبر تک منہ کے کینسر کی سرجری
13نومبر سے 19نومبر تک دانتوں کی جانچ اور علاج
11نومبر سے 12نومبر تک فٹس کا علاج
04نومبر سے 10نومبر تک فیملی پلاننگ علاج
